ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مشل اسٹارک، مشل مارش اور کرس لین تیسرے میچ سے باہر

مشل اسٹارک، مشل مارش اور کرس لین تیسرے میچ سے باہر

Mon, 16 Jan 2017 22:14:00  SO Admin   S.O. News Service

میلبورن،16جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فاسٹ بولر مشل اسٹارک اور آل راؤنڈر مشل مارش پاکستان کے خلاف جاری ایک روزہ میچوں کی سیریزکے تیسرے میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔ان کے علاوہ نوجوان بلے باز کرس ِلن بھی گردن میں تکلیف کے باعث پرتھ میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔آسٹریلوی بورڈ کے مطابق ٹیم کے مرکزی فاسٹ بولرمچل سٹارک کو مسلسل کھیلنے کے بعد آرام کی ضرورت ہے جبکہ مچل مارش کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ مچل سٹارک سیریز کے چوتھے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔آسٹریلوی ٹیم کے قائم مقام سلیکٹر ٹریور ہانز نے کہا کہ مچل سٹارک نے پچھلے چھ مہینوں میں بہت کرکٹ کھیلی ہے اور آنے والے مقابلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم چاہتے تھے کے انھیں کچھ آرام دیا جائے اور ہم سمجھتے ہیں کے ابھی ہمارے پاس ان کو آرام دینے کا اچھا موقع ہے۔مچل مارش کے فیزیو تھیراپسٹ ڈیوڈ بیکلی نے کہا کہ 'مچل مارش کے کندھے کا درد بڑھ گیا ہے اور ان کو اب آرام کی اور علاج کی ضرورت ہے تاکہ وہ مکمل فٹنس حاصل کرسکیں۔25سالہ مچل مارش پاکستان کے خلاف جاری سیریز میں اب مزید حصہ نہیں لیں گے لیکن ان کا نام اگلے ماہ کے دورہ انڈیا کے لیے 16رکنی سکواڈ میں شامل ہے۔مڈل آرڈر کے بلے باز پیٹر ہینڈزکومب کو ایک روزہ سکواڈ میں شامل کرلیاگیا ہے جبکہ مچل مارش کے متبادل کا اعلان ابھی نہیں ہوا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کی میلبورن میں کھیلے جانے والے میچ میں جیت کے بعد سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔


Share: